میر صادق سنجرانی کی رہائش گاہ کے سامنے ڈھول پر رقص

میر صادق سنجرانی کی رہائش گاہ کے سامنے ڈھول پر رقص

  

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان سے سینیٹ کے نومنتخب چیئرمین میر صادق سنجرانی کے منتخب ہونے کے بعد کوئٹہ کے پرکشش اور مہنگے ترین علاقے سروے ون 44 میں انکے بنگلے کے باہر علاقے کے لوگوں نے ڈھول پر رقص پیش کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی جبکہ انکے آبائی گاؤں ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئی رات گئے تک چیئرمین سینیٹ کے بنگلے پر رنگ برنگے خوبصورت بتیاں لگائی گئی اور جشن کا سماں رات گئے تک جاری رہا ۔ضلع چاغی ،دالبندین ،نوکنڈی ،واشک ،نوشکی ودیگر علاقوں سے انکو ٹیلی فون پر مبارکباد بھی دی گئی ۔

ڈھول پر رقص

مزید :

صفحہ اول -