بلی تھیلے سے باہر آگئی ، زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا : رانا ثنا ء اللہ

بلی تھیلے سے باہر آگئی ، زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا : رانا ثنا ء اللہ

  

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے، کس نے انہیں اکٹھا کیا، اب ڈھکا چھپا نہیں رہا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مونچھیں نہیں تو میرا کیا قصور، وہ وقت دور نہیں کہ اسے کانوں سے پکڑ کر دیس نکالا دیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاست میں تشدد اور گالی گلوچ کے بانی عمران خان ہیں، اسے منظم انداز میں پاکستان میں انتشار کے لئے لانچ کیا گیا۔ ووٹ کی طاقت سے اس کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر سیاست میں بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کس نے انہیں اکٹھا کیا، اب ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے آگے قوم انہیں ایک سٹیج پر بھی دیکھے گی۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ اول -