سینیٹر عتیق شیخ نے بیلٹ پیپر پھونک کر باکس میں ڈالا

سینیٹر عتیق شیخ نے بیلٹ پیپر پھونک کر باکس میں ڈالا

  

اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ میں چیئرمین کے الیکشن کے دوران ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق شیخ نے دھیمی آواز میں بعض الفاظ پڑھے اور اس کے بعد بیلٹ پیپر پھونک کر بیلٹ باکس میں ڈال دیا ۔پیر کو سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے دوران ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ میاں عتیق شیخ پولنگ بوتھ میں مہر لگانے کے بعد جب سیکرٹری سینیٹ کے سامنے بیلٹ باکس میں ووٹ ڈالنے آئے تو بیلٹ پیپر باکس میں ڈالنے سے قبل اس پر کچھ پڑھ کر پھونکا اور پھر بیلٹ پیپر باکس میں ڈالا ۔

سینیٹر عتیق شیخ

مزید :

صفحہ اول -