امام کعبہ کی صدر مملکت ، آرمی چیف سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں

امام کعبہ کی صدر مملکت ، آرمی چیف سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، راولپنڈی(آئی این پی ،آن لائن) امام کعبہ شیخ صالح بن محمد نے صدر مملکت ممنون حسین ،سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق اور آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ سے ملاقاتیں کی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے عالم اسلام کے مختلف حصوں میں بد امنی اور عدم استحکام کے شکار عوام کی مدد اور بحالی کے لیے ایک نظام کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت پورے عالم اسلام کو سرگرمی سے کام کرنا چاہیے، پاکستان اور سعودی عرب تمام عالمی اور علاقائی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں پاکستان سعودی حکومت کے وژن 2030 کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ صدر مملکت نے یہ بات امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر مواصلات عبدالکریم، سینیٹر ساجد میر اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تمام عالمی اور علاقائی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں ۔امام کعبہ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں مسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگوہوئی.اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک ۔سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں،پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں، مسلم اُمہ کو بے شمار مسائل نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن محمد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان کو مسلم دنیا میں اہم اہمیت حاصل ہے اور خطے کے امن کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دوستی ہے دونوں ممالک امت کی بھلائی کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
امام کعبہ

راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل لینڈیل یام نے ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے ملاقات کی، اس موقع پر جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولو ں کی چادر چڑھائی، ملاقات کے دوران جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کو علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج کی قربانیوں اور پاکستان کے کردار کو سراہا ۔
آرمی چیف ملاقات

مزید :

صفحہ اول -