کالاشاہ کاکو ، والدین کی اکلوتی 5سالہ بچی بداخلاقی کے بعد قتل ، نعش کھیتوں سے برآمد

کالاشاہ کاکو ، والدین کی اکلوتی 5سالہ بچی بداخلاقی کے بعد قتل ، نعش کھیتوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کالا شاہ کاکو (نامہ نگار )پانچ سالہ امان فاطمہ کو مبینہ بداخلاقی کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک کر ملزم فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔بتایا گیا ہے کہ چوہڑہ کا رہائشی شاہد محمود سعودی عرب میں کا م مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے اور اس کی ننھی پانچ سالہ بچی اپنی ماں کے ساتھ نانی جمیلہ کے پا س چو ہڑہ میں رہتی ہے گزشتہ دوپہر چار بجے کے قریب گھر سے نکلی تو واپس نہ آئی ،گھر واالے امان فاطمہ کو تلاش کرتے رہے تو قریب کھیتوں میں اس کی تشدد شدہ نعش ملی جسے بداخلاقی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا ،تھانہ صدر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھیج دی جہاں پررپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ بداخلاقی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے ۔شاہد محمود دو سال پہلے اپنے گھر والوں کی حالت بہتر کرنے کی خاطر سعودی عرب چلا گیا تھا اور محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے ۔اس کی اکلوتی بیٹی اپنی ماں کے ساتھ چوہڑہ میں نانی جمیلہ بی بی کے پاس رہتی ہے ڈی ایس پی محمد نواز سیال ،ایس ایچ او صدر چوہدری ذوالفقار ورک موقع پر پہنچ گے۔ڈی پی او شیخوپورہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
بچی قتل

مزید :

صفحہ اول -