شہبازشریف کا شکرگڑھ میں 5سالہ بچی سے بد اخلاقی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس

شہبازشریف کا شکرگڑھ میں 5سالہ بچی سے بد اخلاقی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شکرگڑھ میں 5سالہ بچی سے بد اخلاقی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ معصوم بچی پر ظلم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔کمسن بچی پر ظلم ڈھانے والے درندہ صفت افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -