پی ٹی آئی رہنماحامد الحق کی وزیر اعظم کے صاحبزادے کے دوست کیساتھ ہاتھا پائی

پی ٹی آئی رہنماحامد الحق کی وزیر اعظم کے صاحبزادے کے دوست کیساتھ ہاتھا پائی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ میں تحریک انصاف کے ایم این اے کی وزیراعظم کے بیٹے کیساتھ بیٹھے شخص کیساتھ ہاتھا پائی ہو ئی ۔ سینیٹ الیکشن کے بعد جب نتائج کا اعلان ہوا تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کیساتھ مہمانوں کیلئے مختص گیلری میں بیٹھے تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق نے بھی دیگر رہنماؤں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگانا شروع کر د یئے اور اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اپنے ساتھ بیٹھے شخص پر گر گئے اور اٹھتے ہی عبداللہ عباسی کیساتھ بیٹھے لڑکے کا گریبان پکڑنے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کے مطابق ایم این اے حامد الحق جس لڑکے پر گرے وہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ عباسی کا د و ست بتایا جاتا ہے۔تحریک انصاف کے ایم این اے نے بظاہر باڈی بلڈر معلوم ہونیوالے لڑکے کو دانتوں سے کاٹنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ اس کوشش میں ناکام رہے۔بعدازاں ایوان کے عملے اور وہاں موجود دیگر افراد نے بیچ بچا کرایا اور سکیورٹی عملہ وزیراعظم کے صاحبز ا د ے کو ایوان سے باہر لے گیا۔

ہاتھا پائی

B

مزید :

صفحہ اول -