اسلام آباد ہائی کورٹ میں حج کوٹہ کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حج کوٹہ کی سماعت آج ہو گی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اسلام آباد ہائی کورٹ میں حج کوٹہ کی سماعت نہ ہو سکی آج کی تاریخ دے دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس میاں گل حسن ،مسٹر جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈبل بنچ حج کوٹہ کی تقسیم کے کیس کی سماعت کرے گا،پیر12مارچ کو سماعت ہونا تھی جج صاحب کی مصروفیت کی وجہ سے سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی ہے ،وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ کو درخواست دی تھی کہ حج کوٹہ کے حوالے سے ملک بھر کے ہائیکورٹس میں زیر سماعت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں یکجا کردئیے جائیں سپریم کورٹ نے وزارت مذہبی امور کی درخواست پر تمام کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں منتقل کر دئیے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہلی سماعت آج ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -