بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے بیشتر علاقوں پر پھیل جائے گا

بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے بیشتر علاقوں پر پھیل جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ آج(منگل کو) خیبر پختونخواہ اور پنجاب سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں پر پھیل جائے گا جس سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آندھی ، بارش ،تیز وگرد آلود ہوائیں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ آج اور بدھ کو خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سکردو، استورمیں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -