ارکان صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی اور سردار صالح بھوتانی نے سینیٹ کارروائی وی آئی پی گیلری میں بیٹھ کر دیکھی
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی اور سابق نگراں وزیراعلی اور مسلم لیگ (ن) کے ہم خیال کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی نے پیر کے روز اسلام آباد سینیٹ کے نئے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اور اجلاس کی کاروائی وی آئی پی گیلری میں بیٹھ کر دیکھی ،وی آئی پی گیلری میں بلوچستان کے صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی ودیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے ۔