عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرا دیے

عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرا دیے

  

اسلام آباد (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں ۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زاہد خان نے بتایا کہ ہم نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات الیکشن کمیشن پر جمع کرا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ ہمیں حلقہ بندیوں سے قبل سن لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے خط کا الیکشن کمیشن نے آج تک جواب نہیں دیا ۔ زاہد خان نے بتا یا کہ این اے 6 اور این اے 7 کی حلقہ بندیوں پر اعتراض جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہم پر حملے ہوتے رہے ۔اس وقت سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو اپنے حملوں سے متعلق خطوط لکھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انہیں خطوط ہی نہیں ملے ۔ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی الیکشن کمیشن کہے کہ ہمیں درخواست نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے مگر کم از کم ہمارے اعتراضات سن لیے جائیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -