سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا
اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ پیر کو سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب خان ناصر کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا گیا ۔ بعد ازاں نو منتخب چیئرمین میر صادق سنجرانی نے کرسی صدارت سنبھال لی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروایا ۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حلف لینے کے بعد مختلف پارلیمانی رہنماؤں نے خطاب کیا جس کے بعد نو منتخب چیئرمین میر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔