کراچی ، ون ویلنگ میں ملوث 40ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹس عدالتوں نے ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 40 سے زائد منچلوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیاہے ۔پیر کو ون ویلنگ کے الزام میں شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے گرفتار 40 سے زائد منچلوں کو سٹی کورٹ میں مختلف عدالتوں میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کی 20،20 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ملزمان کو گذشتہ روز شاہرای فیصل،درخشان اور ساحل تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔