پنجاب سے مسلم (ن) لیگ کے11 سینیٹرز کی آزاد حیثیت ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب سے مسلم (ن) لیگ کے11 سینیٹرز کی آزاد حیثیت ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب سے منتخب 11مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز کی آزاد حیثیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔یہ درخواست تحریک انصاف کی راہنماء ڈاکٹر زرقا کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کومیاں محمد نوازشریف نے سینیٹ کے ٹکٹ جاری کئے، نااہلی کے بعدمیاں محمدنوازشریف کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا آئینی اور قانونی استحقاق نہیں رکھتے تھے، الیکشن کمیشن نے کسی قانونی جواز کے بغیر مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جو کہ آئین اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -