کراچی ،رینجرز کارروائی ،منشیات فروش گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کارروائی ،منشیات فروش گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے عوامی کالونی سے منشیات فروشی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرزنے عوامی کالونی میں کارروائی کرکے ایک ملزم فہد عرف کچرا کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم منشیات فروشی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے ، رینجرز نے ملزم کو قانونی چارل جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے

مزید :

علاقائی -