پراسیکیوشن ملازمین کی ہڑتال‘ فائلیں عدالتوں میں نہ پہنچنے پر ہائیکورٹ کاسیکرٹری پراسیکیوشن پراظہار برہمی

پراسیکیوشن ملازمین کی ہڑتال‘ فائلیں عدالتوں میں نہ پہنچنے پر ہائیکورٹ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )محکمہ پراسیکیوشن کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث فائلیں عدالتوں میں نہ پہنچنے پرلاہور ہائیکورٹ کا سیکرٹری پراسیکیوشن پراظہار برہمی، عدالت نے سیکرٹری پراسیکیوشن کو ہڑتال کے باعث متاثر ہونے والے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم دو رکنی خصوصی بنچ نے عدالتی کاروائی کا آغاز کیا۔عدالت نے سیکرٹری پراسکیوشن کو ہدایت کی کہ ہڑتال کے باعث متاثر ہونے والے مقدمات کا ریکارڈ لے کر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیاہے۔

اظہاربرہمی

مزید :

صفحہ آخر -