کھٹمنڈ و ایئر پورٹ پر بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ، 50ہلاک 20زخمی

کھٹمنڈ و ایئر پورٹ پر بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ، ...

  

کھٹمنڈو(آئی این پی) نیپال میں بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں50افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں،طیارے کا بلیک باکس مل گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی فضائی کمپنی یو ایس بنگلہ کا مسافر طیارہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے سے فلک بوس شعلے بھڑک اٹھے اور ایئرپورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی، ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ۔ایئر پورٹ ذرائعکا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے 4ارکان سمیت 71افراد سوار تھے ۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں 37مرد،27خواتین اور 2بچے سوار تھے ۔حکام کا کہنا ہے کہ20مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔نیپال کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،حادثے کے بعد ایئر پورٹ کی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ہوائی اڈے کے رن وے سے دھواں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کی شناخت ایس ٹو۔ اے جی یو، بومباڈیئر ڈیش 8 کیو 400 کے طور پر ہوئی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔فلائٹ ریڈار 24 ویب سائٹ کے مطابق یہ پرواز کٹھمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بج کر 20 منٹ (صبح آٹھ بج کر 35 منٹ جی ایم ٹی) ینڈ ہوا تھا۔

مسافر طیارہ تباہ

مزید :

علاقائی -