ایتھو پیا میں فوج کی اتفاقیہ فائرنگ سے 19ہلاک ، 12زخمی

ایتھو پیا میں فوج کی اتفاقیہ فائرنگ سے 19ہلاک ، 12زخمی

  

ادیس ابابا(آئی این پی)ایتھوپیا کے علاقے اورومیا میں فوجیوں کی طرف سے اتفاقیہ فائرنگ کے نتیجے میں 19افرادہلاک اور12زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجیوں نے کینیا کے ساتھ جنوبی سرحد پر واقع موائل کے قصبے کے قریب غلطی سے یہ سمجھ کر شہریوں پرفائرنگ کردی کہ وہ کالعدم تنظیم کے ارکان ہیں اور ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث پانچ فوجیوں کو جیل بھیج دیاگیاہے۔

مزید :

علاقائی -