نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے زیراہتمام 20سے 24مارچ تک چار روزہ تجارتی کانفرنس کا اہتمام کیاجائیگا

نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے زیراہتمام 20سے 24مارچ تک چار روزہ تجارتی کانفرنس کا ...

  

اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان اپنے قدرتی اورمضبوط انسانی وسائل ،بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور سٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے سنٹرل ایشیائی ممالک کیلئے سرمایہ کاری اور سنہرے کاروباری مواقع کاحامل ہے۔سنٹرل ایشیائی ممالک بھی قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں جنہیں پاکستان سے گزرنے والے تجارتی راستوں کی بدولت دنیابھر سے جوڑ اجاسکتا ہے جس سے علاقائی تجارت اور معیشت کو عالمی منڈیوں کے مقابلے میں بڑھایا جاسکتاہے ۔علاقائی تجارت کے مواقع بڑھانے اور اس کے راستے میں حائل دہشت گردی اور سکیورٹی سے متعلق دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے اور سرمایہ کار طبقے کے خدشات ختم کرنے کیلئے نیشنل سکیورٹی ڈویژن نے سنٹر فار گلوبل سٹریٹجک ڈویژن کی تعاون سے 20سے 24مارچ ’’پاکستان !سنٹرل ایشیائی ممالک کیلئے (تجارتی) موقعوں کی سرزمین ‘‘کے نام سے چار روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں ازبکستان ،تاجکستان ،کرغزستان ،ترکمانستان،اور قزاقستان شرکت کریں گے ۔ان ممالک کے نمائندہ دفود کو سکیورٹی صورتحال سمیت تجارتی مواقع پر بریفنگ دی جائیگی۔

مزید :

صفحہ آخر -