عراق ، پولیس کے بھیس میں دہشتگردوں کی فائرنگ ، 10شہری ہلاک ،5زخمی

عراق ، پولیس کے بھیس میں دہشتگردوں کی فائرنگ ، 10شہری ہلاک ،5زخمی

  

بغداد(آئی این پی)عراق میں دہشتگرد تنظیم داعش کے ارکان نے پولیس کے بھیس میں عام شہریوں کو گولیوں سے بھون کررکھ دیا جس کے نتیجے میں 10 ا فراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں دہشتگرد تنظیم داعش کے ارکان نے کرکوک بغداد قومی شاہراہ پر ایک فرضی چیک پوسٹ کے بہانے حملہ کر دیا جس میں 10 عام شہری ہلاک ہو گئے۔ دیالہ پولیس کے مطابق ، یہ واقعہ بعقوبہ شہر سے متصل العظیم نامی قصبے کے قریب پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے فرضی تلاشی کے بہانے گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کو نیچے اتار کر گولیوں سے بھون دیا ۔ اس واقعے میں 10 شہری ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔اس حملے کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے ۔ یاد رہے کہ داعش گاہے بگاہے اس علاقے میں کاروائیاں کرتی رہتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -