اہل بلوچستان کو طاقت نہیں اختیار چاہئے: سردار اختر جان مینگل

اہل بلوچستان کو طاقت نہیں اختیار چاہئے: سردار اختر جان مینگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے بلوچستان کے لوگوں کو طاقت نہیں اختیار چاہئے، بلوچ وزیر اعظم بھی صوبے کے عوام کے تحفظات ختم نہیں کر پائے تھے ،یہ بات انہوں نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، سردار اختر مینگل جو ان دونوں دبئی میں ہیں نے کہا بلوچ وزیراعظم (ظفر اللہ جمالی) بھی بلوچستان کے تحفظات کو ختم نہیں کر پائے تھے تو چےئر مین سینیٹ بلوچستان کے لوگوں میں کیسے کوئی مثبت تبدیلی لائیں گے ؟ بلوچستان کامسئلہ طاقت نہیں بلکہ اختیار ہے جو یہاں نہیں دی جاتی ،ایک اور پیغام میں سردار اختر جان مینگل نے کہا چےئرمین سینیٹ صدر کے بعد سب سے بڑا عہدہ ہے جس کیلئے وسیع تجربے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس عہدے کیلئے رضا ربانی سے بہتر کوئی امیدوار نہیں تھا جنہوں نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ اپنی آواز بلند کی ہے ۔
مینگل

مزید :

علاقائی -