تبلیغی جماعت کے کارکنان کا 6روزہ جوڑ (آج)سے رائے ونڈ میں شروع ہو گا

تبلیغی جماعت کے کارکنان کا 6روزہ جوڑ (آج)سے رائے ونڈ میں شروع ہو گا

  

رائے ونڈ (این این آئی)تبلیغی جماعت کے کارکنان کا 6روزہ جوڑ آج بروز ( منگل ) سے رائے ونڈ میں شروع ہو گا ،ملک بھر سے پانچ لاکھ کارکنان کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے دیرینہ کارکنان کا6روزہ جوڑ (چھوٹا اجتماع)آج رائے ونڈ کے وسیع وعریض میدان میں شروع ہوگا کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے پنڈال کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا اووز پاک کے انچارج محمد اسلم مہر کے مطابق ایک سو سے زائد سینٹری ورکرز صفائی کا کام کررہے ہیں سڑکوں کی صفائی ،دھلائی کا عمل بھی جاری ہے جوڑکا آغاز مولانا محمدجمیل کے بیان سے ہوگا 6روزہ جوڑ میں آٹھ ہزار غیر ملکی تبلیغی کارکنان خصوصی طور پر شرکت کررہے ہیں مہمانوں کولاہور ائیر پورٹ سے رائے ونڈ پنڈا ل لایا جارہا ہے جبکہ بذریعہ ریل گاڑی میں دو ہزار سے زائد غیر ملکی مہمانوں کی آمد متوقع ہے واضح رہے کہ یہ اجتماع صرف تبلیغی جماعت کیساتھ چلہ لگانے والے کارکنان کا ہے اختتامی دعا امیر جماعت حاجی عبدالوہاب 18مارچ کو بعدازنماز فجر کروائیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -