پنجاب،خیبرپختونخوا اورفاٹا کے منتخب اضلاع میں انسداد پولیومہم شروع

پنجاب،خیبرپختونخوا اورفاٹا کے منتخب اضلاع میں انسداد پولیومہم شروع

  

اسلام آباد /لاہور /پشاور(آئی این پی ) پنجاب کے آٹھ اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی پانچ روزہ مہم اورخیبرپختونخوا کے سات اضلاع اوروفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو کی مہم شروع ہوگئی ہے۔پنجاب کے محکمہ صحت اورخیبرپختونخوا حکومت کے مطابق مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیمیں گھرگھر جاکرپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔پنجاب میں لاہور، ڈیرہ غازی خان،ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یارخان اورشیخوپورہ کے اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے سترہ ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا میں پشاور ،چارسدہ، نوشہرہ،مردان، صوابی ،مالاکنڈ، سوات، دیربالا، دیرزیریں،چترال، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں،لکی مروت،ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان میں مہم چلائی جائے گی جس کیلئے ساڑھے انیس ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیو ٹیمیں ریلوے سٹیشنوں، بس اڈوں، عوامی مقامات اورافغان پناہ گزینوں کے کیمپوں پربھی موجود ہوں گی تاکہ ہربچے کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کاعمل یقینی بنایاجاسکے۔پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔

پولیومہم شروع

مزید :

علاقائی -