عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (این این آئی) فیصل آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم مرزا رمضان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق ملزم جب عدالت سے باہر نکلا تو پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے ملزم کو تھپڑ رسید کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -