مصری فوج کی سینا ء میں کارروائی سے16 دہشتگرد ہلاک

مصری فوج کی سینا ء میں کارروائی سے16 دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(این این آئی)مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں داعش کے خلاف جاری کارروائی میں گذشتہ چار روز کے دوران میں 16 انتہا پسندوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی ہے ۔ان کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی اور ایک افسر بھی مارا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کا کہنا تھا کہ داعش نے عراق اور شام میں پے درپے شکستوں کے بعد اپنے جنگجوؤں کو سیناء میں منتقل کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے پاس اس امر کے شواہد موجود ہیں،مصری فوج جزیرہ نما سیناء کے علاوہ وسطی نیل ڈیلٹا اور لیبیا کی سرحد کے ساتھ واقع مغربی صحرا میں بھی ’’ آپریشن سیناء 2018ء ‘‘ کے نام سے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور اس کے دوران میں اس نے اب تک داعش سے وابستہ بیسیوں جنگجوؤں کی ہلاکت اور سیکڑوں کو گرفتار کرنے کے دعوے کیے ہیں۔ان کی پہلی مدت صدارت میں سکیورٹی فورسز سیناء میں بالخصوص اور ملک کے دوسرے علاقوں میں بالعموم مسلسل انتہا پسندوں اور جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرتی رہی ہیں لیکن وہ داعش سے وابستہ جنگجوؤں کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں کرسکی ہیں۔شمالی سیناء سے تعلق رکھنے والے داعش سے وابستہ جنگجو ملک کی سکیورٹی فورسز ،قبطی عیسائیوں اور ان کی عبادت گاہوں پر وقفے وقفے سے تباہ کن حملے کرتے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -