حسین حقانی کیخلاف ایف آئی اے اسلام آباد نے مقدمہ درج

حسین حقانی کیخلاف ایف آئی اے اسلام آباد نے مقدمہ درج

  

اسلام آباد (این این آئی) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف ایف آئی اے اسلام آباد نے مقدمہ درج کرلیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقدمے میں حسین حقانی کیخلاف 7.2 ملین ڈالر سیکرٹ فنڈ میں خورد برد کا الزام لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دفعہ 420 کے تحت حسین حقانی کیخلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے نے وزارت خارجہ سے پاکستانی سفارتخانے کی دستاویزات طلب کرلی ہیں ۔ بعد ازاں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ شکر کریں مجھ پر بھینس چوری کا مقدمہ نہیں بنایا گیا۔ سفیر کاعہدہ چھوڑے ہوئے چھ ، سات سال ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بے ضابطگی ہوتی تو پہلے نشاندہی ہوتی ، میرے خلاف مقدمات ضابطے کی کارروائی پوری کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔

حسین حقانی

مزید :

صفحہ آخر -