حکومت پنجاب نے ایجوکیشن انشیٹیو مینجمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا

حکومت پنجاب نے ایجوکیشن انشیٹیو مینجمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے صوبے میں ایک نئی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایجوکیشن انشیٹیو مینجمنٹ اتھارٹی بنانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے وزیر اعلیٰ کو پنجاب میں پنجاب ایجوکیشن انشیٹیو مینجمنٹ اتھارٹی بنانے کی سمری ارسال کر دی ہے۔ سمری میں نئی اتھارٹی کے ڈائریکٹر سے نائب قاصدتک کی دو سو نئی اسامیاں بھی مانگی گئی ہیں تاکہ نئی اتھارٹی کو فعال کیا جا سکے محکمہ خزانہ نے سمری کی منظوری دے دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -