کراچی ، الیکشن کمیشن سندھ کا عملے کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عام انتخابات 2018ء میں خدمات انجام دینے والے عملہ کی ٹریننگ کے لیے الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے تربیت کا آغازہوگیا ہے،اس سلسلے میں پانچ روزہ لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خان خٹک نے کہا کہ عام انتخابات میں لیڈ ٹرینرز کا کردارانتہائی اہم ہے۔جس کیلئے تمام شرکا کو چاہیے کہ وہ ٹریننگ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کومزید بہتر بنائیں۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات دوہزاراٹھارہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ مختلف شعبوں میں اپنے انتظامات کوحتمی شکل دے رہا ہے مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق سندھ بھرمیں انتخابی عملہ کی تربیت اضلاع کی سطح پرشروع کردی جائے گی ۔واضح رہے کہ اس ٹریننگ میں ہیڈکوارٹر اور فیلڈ افسران نے شرکت کی ہے جوکہ اگلے مرحلے میں مختلف اضلاع میں ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دینگے۔