اے ٹی ایم فراڈ کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے سہولت کاری میں ملوث چینی باشندے کی ضمانت منظور کرلی

اے ٹی ایم فراڈ کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے سہولت کاری میں ملوث چینی باشندے کی ...

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے اے ٹی ایم فراڈ کیس میں سہولت کاری کے الزام تحت گرفتار ملزم چینی باشندے زیاؤ زن جن کی پانچ لاکھ کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت ملزم کے وکیل بیرسٹر احمد رضا نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف ابھی کوئی ایسا ثبوت نہیں آیا جس سے اس پر الزام ثابت ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ملزم زیاؤ زن جن چین کا مکین ہے، کراچی میں ان کا گیسٹ ہاؤس ہے کاروبار کے لئے یہاں قیام کر رہے ہیں، ہم زبان ہونے کی بنیاد پر انہوں نے دیگر ملزمان کو گیسٹ ہاؤس میں کمرے دے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، اپنے کاروبار کے لئے وہ ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

مزید :

صفحہ آخر -