پنجاب پولیس کے 6600سو اہلکار ہیپا ٹائٹس کے مریض نکلے

پنجاب پولیس کے 6600سو اہلکار ہیپا ٹائٹس کے مریض نکلے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے60 ہزار اہلکاروں کی سکریننگ مکمل کر لی گئی، سکریننگ کے دوران 6600 پولیس اہلکا ہیپاٹائٹس کے مریض نکلے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس اہلکاروں کی سکرینگ کا عمل جاری ہے، ابتدائی طور پر 60ہزار کے قریب پولیس اہلکاروں کی سکرینگ ک عمل مکمل کیا گیا ہے، جس میں 6600 پولیس اہلکار ایسے ہیں جو ہیپاٹائٹس اے بی اور سی میں مبتلا ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کیئے گئے ہیں کہ تمام پولیس اہلکار جو مرض میں مبتلا ہیں ان کیلئے صحت کارڈز جاری کیئے جائیں جبکہ محکمہ صحت کے ساتھ معاہدہ کر لیا گیا ہے اور تمام ادویات اولین ترجیح پر دی جائیں گی۔آئی جی پنجاب کا ویلفیئر برانچ کو فوری ہیلتھ کارڈ بنانے کا حکم جاری کر دیا، جو اہلکار متعلقہ تھانے یا ہسپتال تک نہیں پہنچ پائیں گے ادویات ان کو گھر تک پہنچائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -