بلڈنگ ڈویژن کے متعدد ایگزیکٹو انجینئر ز کے تبادلوں کے احکامات

بلڈنگ ڈویژن کے متعدد ایگزیکٹو انجینئر ز کے تبادلوں کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میاں محمد مشتاق احمدنے بلڈنگ ڈویژن کے متعدد ایگزیکٹو انجینئر ز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ایگزیکٹو انجینئر 4عبدالخالق کو تبدیل کرکے ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ ان کی جگہ ایگزیکٹو انجینئر عبدالقیوم کوایگزیکٹو انجینئر 4 بلڈنگ ڈویژن میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی سیکرٹری آصف علی بلڈنگ 1 کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ایگزیکٹو انجینئر 1بلڈنگ ڈویژن لاہور تعینات کردیا گیا ہے ۔شاہد منظور الحسن ایگزیکٹوانجینئر 6بلڈنگ ڈویژن لاہور کو تبدیل کرکے ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایگزیکٹو انجینئر محمد ارشد کوان کی جگہ بلڈنگ 6ڈویژن میں تعینات کرنے ،خالد محمود سب ڈویژنل آفیسر بلڈنگ سب ڈویژن نمبر15کو لاہور سے تبدیل کرکے ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے جبکہ ان کی جگہ محمد اسلم چٹھہ سب ڈویژنل نمبر1لاہور کو تبدیل کرکے سب ڈویژن نمبر 15لاہور تعینات کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -