سندھ اسمبلی ،وزراء کی عدم موجودگی تونہ لاؤ نوٹسز کا جواب نہ دیا جا سکا

سندھ اسمبلی ،وزراء کی عدم موجودگی تونہ لاؤ نوٹسز کا جواب نہ دیا جا سکا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں پیر کو بھی کئی وزراء اجلاس میں نہیں آئے ، جس کی وجہ سے 8 توجہ دلاؤ نوٹسز کا جواب نہیں دیا جا سکا ۔ یہ توجہ دلاؤ نوٹسز محکمہ صحت ، محکمہ بلدیات ، محکمہ خواتین کی ترقی ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق تھے ۔ ان محکموں کے تمام وزراء ایوان سے غائب تھے ۔ توجہ دلاؤ نوٹس کا وقفہ صرف 10 منٹ میں نمٹا دیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن مہتاب اکبر راشدی نے کہاکہ ہر روز وزراء ایوان سے غیر حاضر رہتے ہیں ۔ اگر وزراء اجلاس میں نہیں آ سکتے تو اجلاس ختم کر دینا چاہئے ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے بھی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزراء غیر حاضر ہیں اور کہا کہ وزراء کو بار بار تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ایوان میں آئیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ اجلاس میں نہیں آتے ۔ اسپیکر وزراء کو ایوان میں بلاتے رہے لیکن غیر حاضر وزراء میں سے کوئی بھی وزیر نہیں آیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -