نیویارک ، ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ 5افراد ہلاک، پائلٹ محفوظ رہا

نیویارک ، ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ 5افراد ہلاک، پائلٹ محفوظ رہا

  

مین ہٹن(آئی این پی)امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پائلٹبچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں محو پرواز اے ایس 350 ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں5افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کی وجہ سے گرا۔ نیویارک کے مےئر کے ترجمان نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ جائے حادثہ پر 2افراد ہوئے تھے جبکہ 3 مسافروں کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال پہنچایا گیا جہاں نیویارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فورا موقع پر پہنچیں جہاں انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو پانی سے نکالا۔حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ محفوظ رہا ہے۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -