دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں محض کاغذی ، آپریشنل منصوبے مکمل نہ ہو سکے

دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں محض کاغذی ، آپریشنل منصوبے مکمل نہ ہو سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (رپورٹ: یو نس با ٹھ) دہشت گردی جیسے سنگین واقعات کی سراغ رسانی اور خطر ناک گروہوں کے نیٹ ورک بر یک کر نے کے لیے فورس کو دوگنا اورہیلی کا پٹر سمیت جدید اسلحہ سے لیس کر نے کا منصو بہ جو تشکیل دیا گیا تھا وہ دوسال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔قا نو ن نا فذ کر نے وا لے اداروں کے پنجاب میں دہشت گر دو ں کے خلا ف آپریشن کا غذی کاروائیوں تک محدودرہے پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کے 100سے زائد انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری عمل میں نہ لا سکی، بعض دہشتگرد روپوش اور متعدد ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔پنجاب میں سی ٹی ڈی کو مطلو بہ سہو لیا ت اورلا جسٹکس کی عد م فراہمی کے با عث مطلو بہ نتا ئج حاصل نہیں کیے جا سکے۔ دہشت گر دی تخر یب کا ر ی سمیت حساس نو عیت کے مقد ما ت عا م تھانو ں کی بجا ئے سی ٹی ڈی پو لیس اسٹیشن میں درج کر نے اور پنجاب میں 12 تھانے قائم کر نے کا حکم دیا گیا تھا۔تھا نو ں کی تعدادصرف 5ہونے کے باعث ہزارو ں معاملات کھٹائی میں پڑے ہوئے ہیں۔جبکہ وفا قی حکو مت نے کا ؤنٹرٹیرر از م (سی ٹی ڈی) ڈیپا رٹمنٹ میں اب ایسے افسرو ں کو کھڈ ے لا ئن لگا نے کا فیصلہ کیا ہے جن کی کا ر کر دگی انتہا ئی ما یو س کن ہے واضح رہے دہشت گر دی کے خلا ف تر تیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت پنجا ب میں قا ئم کر دہ خصوصی ادارے کا ؤنٹرٹیرر از م (سی ٹی ڈی) کے مختلف شہر وں میں5 با قا عد ہ تھا نے قا ئم ہیں جہا ں دہشت گر دی تخر یب کا ر ی سمیت حساس نو عیت کے مقد ما ت عا م تھانو ں کی بجا ئے سی ٹی ڈی پو لیس اسٹیشن میں درج کیے جا رہے ہیں۔وفا قی حکو مت کی طر ف سے ملنے وا لی ہدا یا ت کے تحت حکو مت پنجا ب نے اس ڈیپا رٹمنٹ کو تما م تر وسا ئل فراہم کر کے دہشتگردو ں کو ختم کر نے کے لیے دن را ت ایک کر نے کا جو منصوبہ تشکیل دیا تھا ۔ وہ پورا نہیں ہو سکا۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پنجا ب میں سی ٹی ڈی کے تھا نو ں کی تعداد 5سے بڑھا کر 12 کر نے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔جبکہ فورس کو بھی دوگنا کر نے کی سمر ی پنجا ب حکو مت کو بھجوا دی گئی ہے ۔ اور اس فورس کو ہیلی کا پڑ سمیت جدید اسلحہ سے لیس کر نے کا منصو بہ جو تشکیل دیا گیا تھا امکا ن ہے کہ اس سا ل مکمل کر لیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -