نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے 3ملزموں کو 14روز جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کا حکم
لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی نے سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف پر جوتا پھینکنے والے 3ملزموں کو 14روز جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کا حکم دے دیا ہے ۔ملزمان کی پیشی کے موقع پر کینٹ کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرملزمان کو کینٹ کچہری کے پچھلے گیٹ سے عدالت میں پیش کیا ۔میاں محمدنواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزموں عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد کو ہتھکڑیاں لگا کرسخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔