کوٹ لکھپت: موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق

کوٹ لکھپت: موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق

  

لاہور(خبرنگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے 29 سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ قصور کا رہائشی 29سالہ محمد حسین مقامی میڈیکل کمپنی میں کام کرتا ہے۔ گزشتہ رات اپنے دوست کو قصور سے چونگی امر سدھو موٹر سائیکل پر چھوڑنے آیا کہ دوست کو اتارنے کے بعد چونگی امر سدھو سٹاپ پر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اس کے اوپر بیٹھا تھا کہ اچانک تیز رفتاری سے آنے والا ٹرک ٹائر کھل جانے کے باعث اس کے اوپر الٹ گیا جس کے باعث محمد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

مزید :

علاقائی -