رائے ونڈ اجتماع کی وجہ سے 3ٹرینوں کا روٹ تبدیل

رائے ونڈ اجتماع کی وجہ سے 3ٹرینوں کا روٹ تبدیل

  

رائے ونڈ (این این آئی)رائے ونڈ اجتماع کی وجہ سے 3ٹرینوں کا روٹ تبدیل کردیا گیا ،فیصل آباد کی بجائے مین ریلوئے لائن سے گزارا جائیگا ،ٹرینوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی جماعت کے 6روزہ جوڑمیں غیر ملکی مہمانوں کی کثیر تعداد میں آمد کے پیش نظر محکمہ ریلوئے نے کراچی سے لاہور آنیوالی 3ٹرینوں 27اپ شالیمار ایکسپریس ،23اپ اکبر بگٹی ایکسپریس ،43اپ نائٹ کوچ ایکسپریس کو خانیوال سے فیصل آباد کی بجائے رائے ونڈ سے گزارا جائیگا اور اس دوران ٹرین 20منٹ سٹاپ کریگی ،اسی طرح یہ تینوں ٹرینیں 18مارچ کو لاہور سے فیصل آباد کی بجائے رائے ونڈ سے گزریں گی اور رائے ونڈ اجتماع کے شرکاء کی سہولت کیلئے 20منٹ کھڑی ہو گی ،ریلوئے حکام نے مذکورہ ٹرینوں کی حفاظت کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے جبکہ مذکورہ ٹرینوں کی رائے ونڈ آمد کے پیش نظر رائے ونڈ ریلوئے اسٹیشن پر بھی غیر معمولی سیکورٹی تعینات کردی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -