بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھادیا گیا

بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھادیا گیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھادیا گیا ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت شہروں میں رات کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ارسا نے ڈیموں میں پانی کی کم آمد کے باعث اخراج میں بھی کمی کر دی، گزشتہ روز تربیلا اور منگلا سے صرف چوبیس ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جس کے باعث ہائیڈل کی مجموعی پیداوار صرف ایک ہزار میگاواٹ کی سطح پر آ گئی ہے ۔دوسری جانب بالائی علاقوں میں بارش سے ان علاقوں میں ترسیلی نظام متاثر ہوا ۔ گزشتہ روز شہروں میں مجموعی طور پر چھ سے سات گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -