کینٹ کچہری : پسند کی شادی کرنے والی خاتون پر اس کے گھر والوں کا تشدد

کینٹ کچہری : پسند کی شادی کرنے والی خاتون پر اس کے گھر والوں کا تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون پر اس کے گھر والوں کا تشدد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مریم بی بی کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا۔حجرہ شاہ مقیم کی رہائشی مریم بی بی نے پسند کی شادی کی ،مریم بی بی اپنا بیان ریکارڈ کروانے پہنچی تو کمرہ عدالت کے باہر پہلے سے موجود مریم بی بی کے بھائی اور والدہ نے مریم بی بی پر کو زبر دستی اپنے ساتھ لیجانے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا، مریم بی بی احاطہ عدالت کے باہر چیخ و پکار کرتی رہی، مریم بی بی پر کمرہ عدالت کے باہر گھونسوں اور مکوں سے تشدد کیاگیا۔عدالت نے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے مذکورہ خاتون کو کی دائر درخواست نمٹا دی ۔

مزید :

علاقائی -