خاتون ڈاکٹر سے بداخلاقی کی کوشش ‘ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محسن بلال2روز ہ جسمانی ریمانڈ پرپویس کے حوالے
لاہور(نامہ نگار )جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون ڈاکٹر سے بداخلاقی کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محسن بلال کو2روز ہ جسمانی ریمانڈ پرپویس کے حوالے کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نصراللہ وٹو نے درخواست گزار ڈاکٹر دل آویز کی درخواست پر سماعت کی ،فاصل جج نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔