منشیا ت فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،چرس ،شراب برآمد

منشیا ت فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،چرس ،شراب برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ) منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں پولیس نے دو الگ الگ چھاپوں نے دوران ولائتی شراب کی بوتلیں اور دو کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقہ چوک بلو رام میں پولیس نے دوران ناکہ بندی چیکنگ کرتے ہوئے ملزم آکاش سے 25ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں جبکہ حجرہ روڈ چونیاں پر پولیس نے موٹر سائیکل سوار منشیات فروش ملزم اورنگ زیب کو پکر کر 21سو گرام چرس پکر لی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو حوالات بند کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -