ڈولفن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 24گرفتار

ڈولفن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 24گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر ڈو لفن و پو لیس ریسپا نس یو نٹ نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پو ر کار روائی کر تے ہو ئے24ملزمان کو گر فتار کر لیا ۔ایس پی مجا ہد و ڈو لفن ندیم کھوکھر نے ڈو لفن سکو اڈ و پولیس ریسپا نس یو نٹ کو ایک نئے جو ش و جذبے کے ساتھ فر ائض ادا کر نے کی تلقین کی ہے انہو ں نے کہا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکا مات "کر ائم فر ی لاہور" کو عملی جا مہ پہنا نے کے لیے ہمیں انتہا ئی مستعدی و دلجمعی کے ساتھ کا م کر نا ہو گا تفصیلات کے مطا بق ڈولفن و پیر و نے گزشتہ دوروز میں دورانِ سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ ناجائز اسلحہ، پتنگ بازی، منشیات و ون ویلنگ کے24 ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے2چوری شدہ کاروں اور 5 موٹر سائیکلز سمیت5 پسٹلز، گولیاں و میگز ینز وسامانِ پتنگ بازی برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں پولیس ریسپانس یونٹ نے گرین ٹاؤن سے ایک مشتبہ افغانی کو حراست میں لے لیا، افغانی باشندے قلندر کے پاس اپنی شناخت کے حوالے سے کسی قسم کے دستاویزات موجود نہ تھے اور نہ ہی اس کے پاس پاکستان میں رہائش کا کوئی اجازت نامہ موجود تھا۔ پیرو سکواڈ نے اقبال ٹاؤن کے علاقہ سے 2نقب زنوں کو بھی گرفتار کیا جن کے قبضہ سے آلاتِ نقب زنی برآمد ہوئے جبکہ ساندہ سے ایک موبائل سنیچر کو بھی گرفتار کیا گیا جو ایک خاتون سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے کے بعد فرار ہوگیا تھاپیرو سکواڈ نے ملزم کا تعاقب کر کے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے خاتون سے چھینا ہوا موبائل برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان عثمان، محسن، ایکسن مسیح، شہزاد ، قلندر، عدیل وغیرہ وغیرہ کومزید کاروائی کے لیے ہربنس پورہ، شاد باغ، غالب مارکیٹ، شمالی چھاؤنی، گرین ٹاؤن وغیرہ کے حوالے کر دیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -