نیب عبدالعلیم خان کو ہراساں اور انکی تضحیک مت کرے: ہائیکورٹ

نیب عبدالعلیم خان کو ہراساں اور انکی تضحیک مت کرے: ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے نیب کوپی ٹی آئی کے راہنما عبدالعلیم خان کوہراساں کرنے اور ان کی تضحیک کرنے سے روک دیاہے جبکہ عبدالعلیم خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے خلاف انکوائری میں نیب سے تعاون کریں۔عبدالعلیم خان نے اپنے خلاف نیب کی انکوائری کو عدالت عالیہ میں چیلنج کررکھا ہے ،اعدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -