قومی اسمبلی، آرمی چیف نے دہشتگردی کی رحم کی تمام اپیلوں کو مسترد کیا: وزیر دفاع

قومی اسمبلی، آرمی چیف نے دہشتگردی کی رحم کی تمام اپیلوں کو مسترد کیا: وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ با د (مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دہشت گردوں کی رحم کی تمام اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں میں آج تک 486 دہشتگردوں کے مقدمات بھیجے گئے جس میں سے آرمی چیف کو 151 دہشتگردوں نے رحم کی اپیلیں کیں۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں نے 186 دہشتگردوں کو سزائے موت، 79 دہشتگردوں کو عمر قید کی سزا، 47 دہشتگردوں کو 20 سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔وزیر دفاع کے تحریری جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک دہشتگرد کو 18 سال اور ایک دہشتگرد کو 16سال قیدبامشقت سنائی گئی، 13 دہشتگردوں کو 14سال قید بامشقت اور تین دہشتگردوں کو 10 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی۔اس کے علاوہ 2 دہشتگردوں کو 7 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی اور ایک دہشتگرد کو ٹرائل کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ فوجی عدالتوں نے 52 دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کو خارج کیا۔خرم دستگیر نے بتایا کہ صدر پاکستان نے 62 دہشت گردوں کی اپیلیں مسترد کیں جبکہ 18دہشتگردوں نے صدر سے رحم کی اپیل ہی نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ عدالتوں میں 74 دہشتگردوں کی اپیلیں زیرسماعت ہیں جن میں سے سپیرم کورٹ میں 49، لاہورہائیکورٹ میں 3، پشاور ہائیکورٹ میں 6 اور سندھ ہائیکورٹ میں 16 مقدمات زیرسماعت ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -