غیر قانونی طور پر غیر ملکی سگریٹس فروخت کرتے ایک ملزم گرفتار

غیر قانونی طور پر غیر ملکی سگریٹس فروخت کرتے ایک ملزم گرفتار

  

لاہور(خبرنگار)ایس ایچ او پرانی انارکلی اظہر نوید خاں نے غیر قانونی طور پر غیر ملکی سگریٹس فروخت کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس پی سول لائن رضا صفدر کاظمی کی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او پرانی انارکلی اظہر نوید خاں نے پرانی انارکلی بازار میں چھاپہ مارا تو ایک شخص محمد سعید غیر قانونی طور پر غیر ملکی سگریٹ فروخت کررہا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اُس کی نشان دہی پر لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ مختلف برانڈ کے سگریٹس برآمد کرلیے ہیں۔ اور گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -