کوٹ عبدالمالک : فیکٹری چوکیدار کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

کوٹ عبدالمالک : فیکٹری چوکیدار کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک تھانہ فیکٹری ایریا نے مقتول سردار کے قاتل زبیر کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے علاقہ راحت ٹاؤن میں گزشتہ روز فیکٹری کے چوکیدار سردار کو سریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کے ایس ایچ او رانا اعظم نے مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں بتایا گیا ہے کہ جس کمرے میں مقتول کو قتل کیا گیا تھا اسی میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہوا تھا جس کی مدد سے پولیس کو ملزم کی شناخت میں آسانی ہوئی اور 48گھنٹوں کے بعد ہی مقتول کے قاتل زبیر کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی

مزید :

علاقائی -