پاکستان کیساتھ آزادانہ تجارت کے خواہاں، جواد ظریف، فضائی روابط بڑھانا ہونگے: خواجہ آصف

پاکستان کیساتھ آزادانہ تجارت کے خواہاں، جواد ظریف، فضائی روابط بڑھانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،تہران (آئی این پی،آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایران کے ساتھ تجارت کا باہمی حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے‘ ایران کے ساتھ گزشتہ دو سال کے دوران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے‘ پاکستان اور ایران کو فضائی روابط بڑھانے ہوں گے‘ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ پاک ایران دوستی کو 70 برس سے زائد ہوچکے ہیں‘ رواں برس پاک ایران تجارتی تعلقات میں پچاس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے‘ ایران اور پاکستان کئی شعبوں میں مسلم دنیا کی قیادت کررہے ہیں۔ وہ پیر کویہاں پاک ایران بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پرا یرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ پاک ایران دوستی کو ستر برس سے زائد ہوچکے ہیں۔ پاکستان اور ایران نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا رواں برس پاک ایران تجارتی تعلقات میں پچاس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہم ملک آزادانہ تجارت کے معاہدے کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ ایران اور پاکستان کئی شعبوں میں مسلم دنیا کی قیادت کررہے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی غربت کے باعث ہے جبکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ایران کے ساتھ گزشتہ دو سال کے دوران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران سے تجارت کا باہمی تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔ پاکستان اور ایران کو فضائی روابط بڑھانے ہوں گے دونوں ممالک کے درمیان مزید سرحدی کراسنگ کو فعال بنایا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم پاک ایران بینکاری تعلقات کی بحالی سمیت دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی اور آزادانہ تجارت کے خواہاں ہیں۔ان خیالات کا اظہارمحمد جواد ظریف نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کے ستاھ بینکنگ شعبے میں تعلقات کی توسیع چاہتا ہے۔ پاک ایران سیاسی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ظریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد اور کراچی کے دوروں کے موقع پر دونوں ممالک کے روابط کو بڑھانے کے لئے موثر مذاکرات کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک ایران اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے نجی شعبوں کو مزید کردار ادا کرنا ہوگا۔جواد ظریف نے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان غیرمعمولی تعلقات قائم ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -