دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات‘ لاکھوں کا سامان خاکستر

دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات‘ لاکھوں کا سامان خاکستر

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے واقعات کے دوران دو مقامات پر لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں ملت روڈ پر افغان منزل کی بالائی منزل پر واقع تین کمروں میں آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا، اہل خانہ نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا ،محلے داروں کی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی. پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے اڑھائی لاکھ مالیت کا گھریلو سامان اور فرنیچر جل گیا۔ اسی طرح ملت پارک کے علاقہ میں واقع الغنی بلڈنگ میں اچانک شار ٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے تمام بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں موجودلاکھوں روپے مالیت کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، اطلا ع ملنے پر ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،تاہم آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید :

علاقائی -