ماڈل ٹاؤن کے مکینوں کا قبرستان کی جگہ مسمار کرکے قبضہ کرنے پر سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف استغاثہ دائر

ماڈل ٹاؤن کے مکینوں کا قبرستان کی جگہ مسمار کرکے قبضہ کرنے پر سوسائٹی ...

  

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کے مکینوں نے قبرستان کی جگہ مسمار کرکے قبضہ کرنے پر سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف استغاثہ دائر کردیاہے،عدالت کے باہر اہل علاقہ نے احتجاج بھی کیا،ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت میں محمد سعید ،طاہرعلی خان سمیت سیکڑوں مکینوں کی طرف سے انتظامیہ کے خلاف استغاثہ دائر کیا گیا ہے۔ فاضل جج نے وکلاء کو بحث کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -