ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون۔کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ میں دوڈاکواشفاق علی کے گھر داخل ہو گئے اوراشفاق سمیت فیملی کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار کر کے گھر سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔غازی آبادکے علاقہ میں دو ڈاکو شہری امجد کے گھر گھس گئے اور ڈاکوؤں نے امجد اور فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے۔اسی طرح جوہر ٹاون کے علاقہ میں چار ڈاکو شہری عابد کے گھر گھس گئے اور ڈاکوؤں نے عابد اور فیملی سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے۔سمن آباد سے ڈاکوؤں نے عرفان اور فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔بادامی باغ سے ڈاکوؤں نے فرقان اور فیملی سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔وحدت کالونی کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے الیاس اور فیملی سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔مزنگ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے تنویر سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔ ڈیفنس کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے جمیل اور فیملی سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔رائے ونڈ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے کوٹر اور فیملی سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔شیرا کوٹ سے ڈاکوؤں نے نوید اور فیملی سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔ جبکہ لیاقت آباد سے عادل اور فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی چھین لئیے گئے۔ڈیفنس۔وحدت کالونی۔مزنگ سے کاریں اور ملت پارک۔اچھرہ۔برکی سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -